ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیگر اقلیتوں کو شہریت دینے کیلئے CAAمیں مزید کوئی ترمیم کی تجویز نہیں: حکومت

دیگر اقلیتوں کو شہریت دینے کیلئے CAAمیں مزید کوئی ترمیم کی تجویز نہیں: حکومت

Thu, 05 Aug 2021 11:16:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 5؍اگست (ایجنسی) مرکزی حکومت نے بدھ کے روز کہا کہ دیگر اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کیلئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) میں ترمیم کی کوئی تجویز نہیں ہے-سال2019 میں نافذ شہریت ترمیمی قانون کا مقصد بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان میں چھ اقلیتی برادریوں کے ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینا ہے- مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے-مرکزی وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سی اے اے کے تحت دیگر اقلیتوں کو شامل کرکے سی اے اے میں کسی ترمیم پر غور کررہی ہے؟-رائے نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے کے تحت اہل افراد قوانین کے مطلع ہونے کے بعد ہی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں -انہوں نے کہاکہ اہل افراد مرکزی حکومت کی جانب سے مناسب قواعد کی اطلاع کے بعد ہی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں -ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت کو سی اے اے کے نافذ ہونے کے بعد شہریت کیلئے نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں؟-


Share: